محضر مبارك حضرت آيۃ اللہ العظميٰ شيخ لطف اللہ صافي گلپائگاني دامت بركاتہ
سوال : حضرت عالي كي نظر ميں امام حسين عليہ السلام اور ديگر ائمہ كے غم سياہ لباس پہننا شرعي رجحان ركھتا ہے يا نہيں ؟
بسم اللہ الرحمن الرحيم
سلام اللہ و سلام انبيائہ وملائكتہ علي سيدنا ومولانا ابي عبداللہ الحسين المظلوم سيد الشہداء وابي الاحرار وعليٰ اہل بيتہ واولادہ واصحابہ ۔
جواب : چونكہ كالے لباس اہل مصيبت كا شعار اور غم زدہ افراد كي نشاني ہيں لہذا حضرت سيد الشہدا(ع) اور ديگر ائمہ عليہم السلام كے غم ميں ان كا پہننا بے شك رجحان ركھتا ہے اور شعاير الٰہي كي تعظيم ،اہل بيت عليہم السلام سے محبت اور ان كے دشمنوں سے نفرت، ان كے ايثار و فداكاريوں اور راہ حق ميں شہادت كي قدرداني اور دين اسلام كي حفاظت اور بہت سے عناوين كا مصداق ہونے كي وجہ سے رجحان ركھتا ہے ۔
عراق كے شيعوں ميں رائج ہے كہ وہ دس دن محرم ميں اپنے گھر كے اوپر سياہ پرچم لہراتے ہيں ،يہاں تك كہ اگر كوئي سنسان جنگل ميں كسي چھوپڑي ميں بھي رہتا ہے تو وہ بھي اپنے گھر پر سياہ پرچم ضرور لگاتا تھا ۔