قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ واالہ : إنّما سمّي رمضان، لأنّه يحرق الذنوب ؛ اس مہینہ کا نام رمضان اس لئے رکھا گیا کہ یہ مہینہ گناہوں کو جلا دیتا ہے ۔ (شرح فروع الکافی ،ج/۴)

احكام حجاب و نا محرم

 ۱۔ نامحرم كے سامنے عورتوں كے لئے پير كے پنجے كا چھپانا واجب ہے يا نہيں ؟
ہاں! پير كے پنجوں كا پردہ واجب ہے ۔لطف اللہ صافي
۲۔ نامحرم كو سلام كرنا كيسا ہے ؟
كسي مجمع پر مجموعي طور پر سلام كہنا جائز ہے ليكن خاص كر كسي نامحرم كو سلام كہنا چونكہ عام طور پر فساد كا باعث ہے اس لئے اس سے پرہيز واجب ہے ۔ مولائے كائنات (ع) نے فرمايا : " ميں جوان عورتوں كو سلام نہيں كرتا چونكہ مجھے ڈر ہے كہ ميرے دل ميں ايسي كيفيت پيدا ہو جو خداوند عالم كو پسند نہيں ہے " لطف اللہ صافي
۳۔ تنہائي ميں دير تك نامحرم سے باتيں كرنا كيسا ہے ؟

اگر ايسي جگہ پر ہوں جہاں دوسرا كوئي نہ آسكتا ہو تو ايسي جگہ پر دو نامحرم كا اكٹھا ہونا حرام ہے ۔ اور اگر اس كے علاوہ كسي جگہ پر ہيں اور شہوت آميز گفتگو كريں جس سے فساد كا خوف ہو تو بھي اكٹھا ہونا جائزنہيں ہے ۔ لطف اللہ صافي
۴۔ كيا خالہ زاد ، چچازاد بھائيوں كے سامنے بھي پردہ كرنا واجب ہے جبكہ وہ ہم سے سن دراز ہيں اور ميرے باپ كے جيسے ہيں ؟
پھوپھي زاد ، خالہ زاد ،ماموں زاد و چچا زاد بھائي نا محرم ہيں ان كے سامنے پردہ كرنا واجب ہے اور بے پردگي گناہ كا باعث ہے ، سن دراز ہونا حكم ميں تبديلي كا باعث نہيں ہوگا ۔ لطف اللہ صافي

۵۔ كيا نامحرم لڑكيوں كے ساتھ عقد اخوت پڑھا جا سكتا ہے تاكہ بھائي بہن كي طرح زندگي گزاريں ؟
نہيں ! نامحرم لڑكيوں كے ساتھ عقد اخوت جائز نہيں ہے ۔ لڑكيوں كے ساتھ محرميت صرف عقد دائم يا متعہ كے ذريعہ ممكن ہے جبكہ يہ عقد تمام شرائط كے ساتھ پڑھا گيا ہو ۔ لطف اللہ صافي
۶۔ چونكہ اسكولوں ميں لڑكيوں اور لڑكوں كي كلاسيں ايك ساتھ ہوتي ہيں لہذا كبھي كبھي ناخواستہ طور پر نامحرم پر نظر پڑ جاتي ہے ، اس كا كيا حكم ہے ؟
قصد لذت اور عمداً نہ ہو تو حرام نہيں ہے ۔ لطف اللہ صافي
۷۔ شادي ميں جب دولہا گھر كے اندر آتا ہے تو نامحرم عورتوں كے حجاب كا كيا حكم ہے ؟
نامحرم عورتوں پر واجب ہے كہ دولہے كے سامنے پردہ كريں، اس مسئلے ميں شادي كي تقريب اور ديگر مقامات ميں كوئي فرق نہيں ہے ۔ لطف اللہ صافي
۸۔ اگر سن بلوغ سے پہلے كوئي تصوير لي گئي ہو اور بے پردہ ہو كيا اس تصوير كو نا محرم جيسے خالہ زاد بھائي يا پھوپھا ديكھ سكتے ہيں يا نہيں ؟
اگر نا محرم قصد لذت كے بغير ان تصاوير كو ديكھے تو كوئي حرج نہيں ہے۔ آپ پر بھي اس كي كوئي شرعي ذمہ داري عائد نہيں ہوتي ۔ لطف اللہ صافي
۹۔ شادي كي تقريبات ميں عام طور پر عورتيں ايسے لباس ميں رہتي ہيں جن سے بدن جھلكتا ہے اور وہاں مووي بھي بنائي جاتي ہے ، ايسے مواقع پر ہمارا كيا وظيفہ ہے ؟
اگر آپ كو معلوم ہے يا احتمال ہے كہ اس مووي كو آئندہ نا محرم افراد ديكھيں گے تو آپ حجاب كي پوري رعايت كريں اور اگر حجاب كي رعايت ممكن نہ ہوتو كيمرے كے سامنے نہ آئيں ۔ لطف اللہ صافي
لطف اللہ صافي
۱۰۔ دھوپ سے چہرے اور ہاتھوں كي حفاظت كے لئے جو كريم لگائي جاتي اگر اس ميں خوشبو ہو اور اس سے چہرے كا رنگ سفيد ہو جائے تو اس كا كيا حكم ہے ؟
اگر اس كريم كا لگانا زينت نہ كہا جائے اور اس كي خوشبو نامحرم كے احساسات كو تحريك نہ كرے تو اس كے لگانے ميں كوئي حرج نہيں ہے ليكن نا محرم كے سامنے چہرے كا پردہ واجب ہے ۔ لطف اللہ صافي
۱۱۔ ہمارے گھر ميں رسم ہے كہ تمام رشتہ دار ايك دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہيں ، بغير قصد لذت كے ہاتھ ملانے كا كيا حكم ہے ؟
نامحرم سے ہاتھ ملانا چاہے بغير قصد لذت ہي ہو ، حرام ہے ، چاہے چچازادے يا ماموں زادے جيسے قريبي رشتہ دار ہي كيوں نہ ہوں ۔ ضروري ہے كہ انھيں شرعي احكام سے آشنا كيا جائے ۔ لطف اللہ صافي
۱۲۔ كيا جوان چچا يا ماموں اپني جوان بھتيجي اور بھانجيوں كو چوم سكتے ہيں ؟
اگر لذت كا قصد نہ ہو تو كوئي حرج نہيں ہے ۔ لطف اللہ صافي
۱۳۔ كيا بھوں(eyebrow) كے بال صاف كر كے انھيں رنگ كرنا جائز ہے ؟
عورتوں كے لئے بھوں كے بال صاف كروانا جائز ہے ليكن انھيں نامحرم سے پوشيدہ ركھنا واجب ہے ۔ لطف اللہ صافي
۱۴۔ درس كو اچھي طرح سے سمجھنے كے لئے مرد استاد كے چہرے كي طرف ديكھنا كيسا ہے ؟
نامحرم مرد كے چہرے ،ہاتھ اور گردن كي طرف بغير قصد لذت كے ديكھنا جائز ہے ۔ لطف اللہ صافي
۱۵۔ عورتوں كے لئے ہلكے موزے پہننا كيسا ہے ؟
چونكہ نامحرم كے سامنے پيروں كا چھپانا واجب ہے اس لئے نامحرم كے سامنے ہلكے موزے پہننا جس سے پير دكھائي ديتا ہو ، جائز نہيں ہے ۔ لطف اللہ صافي
۱۶۔ اگر انسان اپني گرل فرينڈ كے ہمراہ زيارت كے لئے جائے تو كيا اس كي زيارت صحيح ہے ؟
زيارت كے لئے جانا ثواب ہے ، اگر انسان اس ثواب كے راستے ميں گناہ كا مرتكب ہو تو واضح ہے كہ اسے زيارت كا معين اجر و ثواب نہيں مل سكے گا بلكہ ممكن ہے اس كے گناہ بھي بڑھ جائيں ۔ لطف اللہ صافي
۱۷ ۔ كيا عورتوں كے لئے تنگ اور چھوٹے كپڑے پہننا جائز ہے ؟
نامحرم كے سامنے عورتوں كا لباس ايسا ہونا چاہئے جو پورے بدن كو ڈھانك سكے اور ايسا نہ ہو جس سے نامحرم كے احساسات تحريك ہوں ، يعني بدن كي بناوٹ ظاہر نہ ہو ۔ لطف اللہ صافي
۱۸۔ نامحرم سے بات كرتے وقت مسكرانا كيسا ہے ؟
مسكرانا يا ايسا كام كرنا جس سے نامحرم تحريك ہو ، جائز نہيں ہے ، حديث ميں آيا ہے كہ نامحرم سے ايك لفظ مذاق كرنے كي سزاآخرت ميں ايك ہزار سال قيد ہے ۔ لطف اللہ صافي
۱۹ ۔ ايسے طبي معاينے كا كيا حكم ہے جس ميں نامحرم كو چھونا يا ديكھنا پڑے ؟
اگر كوئي مريض كا ہم صنف ڈاكٹر نہ ہو تو ضرورت بھر ديكھنا اور چھونا جائز ہے ۔ لطف اللہ صافي
۲۰۔ ميں ايك نرس ہوں ہاسپٹل ميں كام كے وقت كبھي ساتھيوں كے ہاتھ سے ہاتھ ٹكرا جاتا ہے ، جبكہ اس ميں كوئي قصد يا غرض نہيں ہوتي ہے اگر چہ ميں پوري كوشش كرتي ہوں كہ اس سے بچوں ۔ كيا ميں اس كي وجہ سے گناہگار ہوں ؟
اگر كام كے درميان اتفاقي طور پر ہاتھ ٹكرا جائے تو كوئي حرج نہيں ہے ليكن اگر آپ كو معلوم ہے كہ اس طرح سے بار بار پيش آتا رہے گا تو ضروري ہے كہ داستانہ پہنا كريں ۔ لطف اللہ صافي
۲۱۔ اگر كوئي نابالغ لڑكيوں كو ديكھ كر يا چھو كر لذت محسوس كرتا ہے تو اس كا كيا حكم ہے ؟
حرام ہے ۔ لطف اللہ صافي
۲۲۔ كيا سياحوں (ٹوريسٹ) كے لئے پردہ لازمي قرار دينا ضروري ہے ؟
سياح (ٹوريسٹ) حجاب كے حكم ميں اپنے دين كے تابع ہيں ليكن جس طرح سے ان پر ملك كے ديگر قوانين كي رعايت ضروري ہے اسي طرح انھيں اس بات كي اجازت بھي نہيں ديني چاہئے كہ ہمارے ديني اور ثقافتي اقدار كي خلاف ورزي كريں يا فساد اور فحشاء پھيلانے كا باعث بنيں ۔ لطف اللہ صافي
۲۳۔ كيا مردوں كے لئے آدھي آستين كے لباس پہننا جائز ہے ؟
اگر مرد كو معلوم ہے كہ عورتيں لذت كے قصد سے اس كے ہاتھوں كو ديكھيں گي تو احتياط واجب ہے كہ وہ ايسا لباس نہ پہنے ۔ لطف اللہ صافي
۲۴۔ كيا عزائے امام حسين عليہ السلام ميں سياہ لباس پہننا مكروہ ہے ؟
امام حسين عليہ السلام كے غم ميں سياہ لباس پہننا اسلامي شعائر كي تعظيم ہے اور شرعاً رجحان ركھتا ہے ،مكروہ نہيں ہے ۔ بہت سے فقہاء ،مراجع تقليد عاشور كے دن سياہ قبائيں پہنتے ہيں ۔ لطف اللہ صافي
۲۵۔ لباس شہرت كا معيار كيا ہے ؟
لباس شہرت وہ لباس ہے جس كا رنگ ، سلائي كا انداز يا كسي دوسري وجہ سے پہننا مناسب نہ ہو يعني اگر اسے لوگوں كے سامنے پہنا جائے تو لوگ اس كي طرف متوجہ ہوں اور انگشت نمائي كريں ۔ لطف اللہ صافي
۲۶۔ كيا ضروري ہے كہ عورتوں كا لباس سياہ ہو؟
سياہ لباس پہننا واجب نہيں ہے ليكن ان كے كپڑوں كا رنگ ايسا نہ ہونا چاہئے جو عرف كے خلاف ہو اور نامحرم كي توجہ اپني طرف جذب كر لے ۔ لطف اللہ صافي

۲۷۔ تنگ مانٹو پہن كر گھر سے باہر نكلنا كيسا ہے ؟
عورتوں كا ايسے لباس ميں نامحرم كے سامنے آنا جس سے ان كے بدن كي بناوٹ ظاہر ہو يا اس سے فساد كا خوف ہو ،جائز نہيں ہے ۔ لطف اللہ صافي
۲۸۔ كيا علاج كرنے والا ڈاكٹر مريض كے لئے محرم ہے ؟
ڈاكٹر مريض كے لئے محرم نہيں ہے ليكن علاج كے وقت اگر وہ بدن كے كسي حصہ كو ديكھے يا لمس كرے تو ضرورت كي حد تك يہ لمس اور نگاہ جائز ہے اور اگر داستانہ پہن كر لمس كرنے سے معاينہ ممكن ہو تو براہ راست ہاتھ لگانا جائز نہيں ہے ۔ لطف اللہ صافي
۲۹۔ كيا نا محرم كے پير كو ٹخنے تك جن كا نماز ميں چھپانا واجب نہيں ہے ،ديكھنا حرام ہے ؟
ہاں ! مرد كے لئے نامحرم كے پيروں كو ديكھنا بھي حرام ہے اور اگر نماز كي حالت ميں عورت كو يہ معلوم ہو كہ اس كے پير پر كسي كي نگاہ پڑ رہي ہے تو اس پر واجب ہے كہ اپنے پيروں كو بھي چھپائے ۔
۳۰ ۔ چونكہ اسكولوں ميں لڑكوں اور لڑكيوں كي كلاسيں ايكساتھ ہوتي ہيں تو اگر كسي نامحرم نظر پڑ جائے تو اس كا كيا حكم ہے ؟
بغير قصد لذت اور غير ارادي طور پر نظر پڑ جائے تو كوئي حرج نہيں ہے ۔ لطف اللہ صافي
۳۱۔ درسي كتابوں ميں موجود غير مسلمان مرد اور عورتوں كي نيم عرياں تصويروں كو ديكھنا كيسا ہے ؟
اگر لذت كا قصد نہ ہو اور كسي طرح كے فساد كا بھي خوف نہ ہو تو جائز ہے ۔ لطف اللہ صافي
۳۲۔ كفار كي عورتوں كے ہاتھ ،پير ،چہرے اور بالوں كو ديكھنا كيسا ہے ؟
اگر لذت كا قصد نہ ہو اور حرام ميں مبتلا ہونے كا خوف بھي نہ پايا جاتا ہو تو ان كے ان اعضاء كو ديكھنا جائز ہے جن كو عام طور پر وہ ظاہر ركھتي ہيں ۔ لطف اللہ صافي