حضرت آيۃ اللہ العظميٰ صافي نے چھوٹے قد ركھنے والے افراد سے ملاقات كے دوران فرمايا: ميں آپ لوگوں كے صبر و ہمت كي تعريف كرتا ہوں ۔
چہارشنبہ ۸جون۲۰۱۰ صبح ميں حضرت آيۃ اللہ العظميٰ صافي نے بلند ہمت پست قد افراد كي انجمن كے مدير اور اس كے ممبران سے ملاقات اور گفتگو كي ۔
معظم لہ نے اس ملاقات كے دوران ان افراد كي بلند ہمت كي قدرداني كرتے ہوئے فرمايا : آپ لوگوں كي ہمت اور صبر قابل قدر و تعريف ہے ۔
انھوں نے ان افراد كو عزم و استقلال كا بہترين نمونہ قرار ديتے ہوئے فرمايا : آپ لوگ اگر چہ ظاہري اعتبار سے چھوٹے قد كے دكھتے ہيں ليكن آپ لوگوں كا ارادہ اور ہمت بہت ہي قوي ہے ۔
مرجع تقليد نے اس انجمن كے سرفراز افراد كي جانب اشارہ كرتے ہوئے فرمايا : قد بلند ہونا كسي كے لئے باعث فضيلت نہيں ہے چونكہ بہت سے لوگ قدبلند ليكن كم ہمت ہوتے ہيں ليكن آپ لوگ اپنے اس چھوٹے قد كے ساتھ بلند ہمت والے ہيں ۔
معظم لہ نے نظام خلقت ميں اہداف الٰہي كي تشريح كرتے ہوئے فرمايا : كبھي آدمي بعض چيزوں كو نقص سمجھتا ہے ليكن وہي نقص معنوي اعتبار سے اس كے لئے فضيلت اور الٰہي عنايت كا باعث ہوتا ہے ۔ اسحبات كا زندہ ثبوت آپ لوگوں كا وجود ہے ۔
حضرت آيۃ اللہ العظميٰ صافي نے قرآن مجيد كي بعض آيات سے استدلال كرتے ہوئے فرمايا : آيات و روايات كي روشني ميں كسي كو يہ حق حاصل نہيں ہے كہ دوسرے بندے كو حقارت كي نظر سے ديكھے چونكہ بہت سے خدا كے مقرب بندے انھيں لوگوں ميں سے ہوتے ہيں جن كو دنيا والے والے مادي اعتبار سے حقير سمجھتے ہيں ۔
انھوں نے خداوند عالم كي عنايتوں كو بے شمار بتاتے ہوئے فرمايا : جس قدر اس دنيا ميں انسان خداوند عالم كي نعمت كمتر پائے گا خداوند عالم آخرت ميں اسے زيادہ سے زيادہ نعمتوں سے بہرہ مند فرمائے گا۔
معظم لہ نے تمام انسانوں كي زندگي كو امتحان گاہ بتاتے ہوئے فرمايا : لوگوں كو چاہئے كہ آپ حضرات كي اہميت كو سمجھيں كہ خداوند نے آپ كو عظيم امتحان ميں مبتليٰ كيا ہے تاكہ آپ اس امتحان گاہ سے سرفراز و كامياب ہوكر باہر نكليں ۔
آيۃ اللہ العظميٰ صافي نے آيہ " ان اكرمكم عند الله اتقاكم "كي تلاوت كرتے ہوئے فرمايا : لوگوں كو چاہئے كہ آپ لوگوں كي قدرداني كريں شايد بہت سي بلائيں آپ لوگوں كي وجہ سے لوگوں سے دور كر دي گئي ہوں ، چونكہ خداوند عالم كي كسي سے كوئي رشتہ داري نہيں ہے ،خداوند عالم كي بارگاہ ميں وہي افراد مقرب ہيں جو ايمان و معنويات كے عظيم درجات پر فائزہوں كہ الحمد للہ آپ لوگوں ميں وہ تمام خصوصيات پائي جاتي ہيں ۔