تاريخي كتابوں كے مطالعہ سے يہ بات روشن ہو جاتي ہے كہ امام رضا عليہ السلام كو مامون عباسي نے زہر دغا كے ذريعہ شہيد كروايا اور يہ بات خود مامون كے دور حكومت ميں مشہور تھي كہ امام رضا عليہ السلام كا قاتل مامون ہے اور مامون بھي خود كو بري ثابت كرنے كے لئے يہ شكوہ كيا كرتا تھا كہ لوگ بلا وجہ ہم كو امام كا قاتل سمجھتے ہيں ۔

روايت ميں ہے كہ امام كي شہادت كے وقت لوگ امام كے گرد اكٹھا تھے اور بار بار يہ كہہ رہے تھے كہ اس آدمي(مامون) نے امام كو قتل كروايا ہے ۔ يہ اعتراض اور احتجاج اس قدر بڑھا كہ آخر كار مامون نے امام كے چچا محمد بن جعفر كو بھيجا تاكہ وہ لوگوں سے جاكر كہہ ديں كہ آج امام لوگوں كي شورش كے ڈر سے باہر نہيں آئيں گے ۔
ابن خلدون كے مطابق امام كے بھائي ابراھيم بن موسيٰ كاظم(ع) كا قيام بھي مامون كے خلاف اسي لئے تھا كہ وہ مامون كو امام(ع) كا قاتل سمجھتے تھے ۔ مورخين كا اس بات پر اتفاق ہے كہ خود ابراھيم بھي مامون كے ہاتھوں زہر دغا سے شہيد كئے گئے ۔اسي طرح زيد بن موسيٰ كاظم (ع) جنہوں نے مصر ميں حكومت كے خلاف قيام كيا تھا وہ بھي خليفہ كے ہاتھوں زہر سے شہيد كر دئے گئے ۔
بعض تاريخي منابع كے مطابق امام رضا (ع) كے ايك اور بھائي احمد بن موسيٰ كاظم (ع) كو مامون كے فريب كي خبر ہو گئي اور انھوں نے ۳ہزار يا ۱۲ ہزار افراد كے ساتھ بغداد ميں قيام كيا جس كا مقابلہ شيراز كے والي قتلغ خان نے كيا اور گھماسان جنگ كے بعد امام رضا عليہ السلام كے بھائي اور ان كے ساتھيوں كو شہيد كر ڈالا۔
ان تمام واقعات سے يہ بات روشن ہو جاتي ہے كہ مامون ہي نے امام رضا عليہ السلام كو زہر دے كر شہيد كروايا ہے جيسا كہ بعض روايتوں ميں خود امام رضا عليہ السلام نے اپني شہادت كي پيشين گوئي كي تھي اور ديگر معصومين (ع) بھي امام رضا عليہ السلام كي شہادت كي خبر منقول ہے ۔
امام عليہ السلام كي تاريخ شہادت ميں بھي اختلاف ہے بعض مورخين نے صفر كي آخري تاريخ اور بعض نے ۲۳ ذيقعدہ لكھا ہے ۔
اقتباس از كتاب " زندگي سياسي ہشتمين امام " تاليف سيد جعفر شہيدي
- مناسبتیں [1]